”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ نسیم شاہ کیوں نہیں کھیلا“ رکی پونٹنگ نے پاکستانیوں کے زخم تازہ کر دئیے

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز کی شکست سے دوچار کر کے دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔ضرور پڑھیںا

قومی ٹیم نے میچ کیلئے حتمی الیون کا اعلان کیا تو برسبین ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کو نکال کر ان کی جگہ محمد عباس اور موسیٰ خان کو شامل کر لیا گیا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے اس امر پر حیرت کا اظہار تو کیا ہی مگر مایہ ناز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی ابھی تک حیرت زدہ ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ 16 سالہ نسیم شاہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلا بلکہ اس کی جگہ موسیٰ خان کو شامل کر لیا جس نے صرف 7 فرسٹ کلاس میچ کھیل رکھے ہیں اور وہ ٹیسٹ میچ کے باﺅلر بھی نہیں لگتے۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ ميں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email سندھ ميں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہيں وزيراعلیٰ مراد علی شاہ نے يونينز کی بحالی کيلئے قانون سازی کی ہدايت کردی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔