میڈیا حکومت پر مثبت تنقید اور بہتر تجاویز دینے کا حق رکھتا ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا حکومت پر مثبت تنقید اور بہتر تجاویز دینے کا حق رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی میڈیا کو خیال رکھنا پڑے گا کہ کہیں وہ قومی مفاد سے تصادم تو نہیں کررہا۔اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے ’21 ویں صدی اور میڈیا سافٹ پاور‘ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ’حکومت پر تنقید مثبت رویہ ہے لیکن اس کی آڑ میں قومی مفاد کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے‘۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کردار کو ایک ذمہ درانہ فرائض میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں 70 سے زائد چینلز پر منفی خبریں اور تبصرے جاری رکھیں گے تو بیرون ملک میں بیٹھے پاکستانیوں کے لیے مایوسی بڑھے گی اور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جان بوجھ کر قانون کو یرغمال بنایا گیا اور آئین میں مرضی کی تبدیلی لا کر کمزور کیا، اپ ملک میں ادارے افراد کے ماتحت نہیں بلکہ افراد اداروں کے ماتحت اور تابے ہوں گے‘۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کرتی ہے کیونکہ میڈیا نظریاتی سرحدوں کے امین کا کردار ادا کرتا ہے۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر نے دنیا میں بھونچال برپا کردیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اب دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں ادارے آزاد اور بااختیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئندہ کسی کرپٹ پولیس افسر یا اہلکار کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی،پنجاب حکومت

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور (کاشف سندھو سے) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی کرپٹ پولیس افسر یا اہلکار کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی، جن پولیس افسروں اور اہلکاروں پر کرپشن کے الزامات ہوں گے انہیں مستقل طور پر پنجاب کانسٹیبلری […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔