مہنگائی میں 17.76 فیصد اضافہ، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

ملتان: ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

 پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

اس ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن (زندہ )، ٹماٹر، آلو، گھی (کھلا) لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی (سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی) گندم کی قیمتوں میں کمی جب کہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی (ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عظمی بخاری سمیت ن لیگ کے 150 کارکنوں کیخلاف پولیس پرحملے کا مقدمہ درج

ہفتہ اگست 10 , 2019
لاہور: پولیس نے عظمی بخاری سمیت ن لیگ کے 150 کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔ احتساب عدالت لاہور میں مریم نواز کی پیشی پر گزشتہ روز کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوا تھا۔ اسلام پورہ پولیس نے 8 نامزد اور 150 نامعلوم […]
عظمی بخاری سمیت ن لیگ کے 150 کارکنوں کیخلاف پولیس پرحملے کا مقدمہ درج

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط