مٹیاری میں کوچ کی رکشےسے ٹکر: 13 افراد جاں بحق

0

مٹیاری (کرائم رپورٹر)ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پر کوچ کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ٹریفک حادثہ نیو سعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے باعث قومی شاہراہ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.