مولانا کے غبارے میںبہت جلد ہوا نکلنے والی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(مشرق نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے لیکن یہ غبارہ جلد پھٹنے جارہا ہے۔راولپنڈی میں تقریب سے کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی وجہ سے ہوئی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری نے 5،5 سال تک کرپشن کی لیکن عمران خان نے معیشت کا پہیہ چلا دیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ استعفیٰ مانگنا صرف سیاسی نعرہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان سے کشمیر کا کوئی تعلق نہیں، وہ صرف سہولیات لینے کےلیے کشمیر کمیٹی میں رہے، وہ پہلی بارسیاسی جماعتوں کی قیادت کرنے جارہے ہیں۔ ان کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے لیکن یہ غبارہ جلد پھٹنے جارہا ہے، لوگوں کو ڈنڈا بردار افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دے دینی چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف ، سعد رفیق اور خواجہ آصف اچھے انسان ہیں لیکن میرا شہباز شریف کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، یہاں تک کہ چوہدری نثار سے بھی نہیں، امید ہے معاملات بہتر سمت جائیں گے۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ مودی بہت خطرناک ہے، وہ ہندو بالادستی اور سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت چاہتا ہے،پاکستان کی سرحدوں پر کلسٹر بموں کا استعمال ہورہا ہے، میں جنگ دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے پاس پاوَ اور آدھا پاوَ کے بم بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دورہ آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے کیمپ نہ لگانے کافیصلہ

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیمپ نہیں لگایا جائے گا بلکہ منتخب کرکٹرز قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔