مولانا کی حمایت کرتے ہیں،عوامی سیلاب کو کوئی نہیں روک سکتا،پیپلزپارٹی

لاہور( اپنے نمائندے سے) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے سابق صدر آصف زرداری کسی کے سامنے نہیں جھکےں گے ، ان کے خلاف نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں،جعلی اکاﺅنٹ کا جعلی مقدمہ بنایا گیا ،آصف زرداری نے جب صدر مملکت کا حلف اٹھایا تو انہوں نے زرداری گروپ سے استعفیٰ دے دیا،زرداری گروپ انکے والد حاکم زرداری نے قائم کیا تھا،سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،فضل الرحمن کی کال جائز ہے ،ہم اس کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڈ پر سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کی رہائی کے لئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید حسن مرتضیٰ، اسلم گل، ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ احتجاجی کیمپ میں شریک کارکن اپنی قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا آصف زرداری پر دو مقدمات قائم گئے گئے ہیں،سابق صدر کو ضمانت کا کہا تو انہوں نے کہا کہ یہ جتنا ظلم کرنا چاہتے ہیں کر لیں،ملک میں جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ،عمران خاں کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،اب ملک فتح کرنے کا دور گیا، اب ملک آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے عوام کو بے روزگار کر دیا ہے ،کہتے تھے کہ خود کشی کر لوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاﺅں گاآج ملک ملک بھیک مانگنے کے لیے کشکول لیے پھر رہے ہیں۔اب یہ مودی سے ملاقات کی بھیک مانگ رہے ہیں ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لیے اپنا خون دینے کے لیے تیار ہے ،عمران خان قومی غیرت کو ملاقات پر قربان نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کال جائز ہے ،ہم اس کی حمایت کرتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کردی ہے کہ جہاں جہاں سے آزادی مارچ کا قافلہ نکلے گا پیپلزپارٹی استقبال کرے گی ،آزادی مارچ کی پوری اپوزیشن حمایت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اسکی قیمت ادا کرنا ہوگی ۔ا نہوںنے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہآصف زرداری اور فریال تالپور کرپشن مقدمات کی بجائے ریاستی تعصب کی سزا بھگت رہی ہیں۔ صوبوں کو شناخت دینے ،حقوق بلوچستان کا آغاز کرنے والوں کو ان کی کوششوں کا صلہ جیل کی صورت میں دیا جارہا ہے ۔ آصف زرداری کا قصور یہ ہے کہ وہ مضبوط پاکستان بنانا چاہتے تھے ،انہیںکرپشن جیسے گندے الزام عائد کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں ایسے کیمپ لگائے گی ۔ہم صوبائی تعصب پر یقین نہیں رکھتے ،میاں صاحب کے مقدمات پنجاب میں چلائے جارہے ہیںجبکہ ہمارے قائدین کے مقدمات کراچی سے دوسرے شہروں میں چلائے جارہے ہیں،ہم ریاست سے انصاف مانگتے ہیں ،یہ مقدمات کراچی میں چلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وفاق کو مضبوط کیا ہے ،پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شمولیت کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،پیپلزپارٹی کراچی سے کشمیر تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی احتجاج جلسوں ریلیوں کا حصہ ہوگی مگر دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نیب کی تحویل میں دینے کا مقصد نواز شریف کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ سندھ سے شروع ہوگا تو اسے سندھ حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہوگئی ۔عمران خان اتنے ظرف والے آدمی نہیں کہ اپنی کہی ہوئی بات کو پورا کرےں۔اسلم گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی جعلی وزیراعظم کا ذٹ کر مقابلہ کرے گی ۔شیخ رشید کہتا ہے فضل الرحمن کے مارچ کو روکےں گے لیکن انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ عوام کے سیلاب کو نہیں روکا جاسکتا،مولانا کا دھرنا تو شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوگیا ہے ،عوام سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں۔

Pic12-022 LAHORE: Oct12- Activists of Pakistan People’s Party installed a hunger strike camp on Mall Road as they are demanding the releasing of former President Asif Ali Zardari, in provincial capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ثالث نہیں بن رہے،سعودیہ ،ایران میں سہولت کار کا کردار ادا کریں گے،قریشی

ہفتہ اکتوبر 12 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور ایران میں ثالث بننے کی تردید کردی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی ثالث ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے،سہولت کار کا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔