مودی کو ہٹلر کہنے پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

وزیراعظم پاکستان کے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور کشمیریوں کی نسل کشی کو نازی نظریات سے متاثر ہونے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر کہنے سے متعلق بیان کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج دی گئی۔

برطانوی، امریکی، چینی، خلیجی، روسی اور فرانسیسی میڈیا نے وزیراعظم کے بیان کو اپنے اخبارات اور ویب سائٹس پر نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔

چینی اخبار ساؤتھ چائنا مورننگ پوسٹ نے لکھا لپ پاکستانی وزیراعظم نے کشمیر کے دفاع میں عالمی برادری کی عدم دلچسپی کو ہٹلر جیسے رہنماؤں کی خوشامد کے مترادف قرار دیا ہے۔ خلیجی 

اخبار العربیہ نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر دنیا کی بے حسی کو ماضی میں ہٹلر کو خوش کرنے کے عالمی اقدامات کے مترادف قرارد یا ہے۔ 

برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے لکھا کہ عمران خان کے مطابق بھارت نسل کشی اور لاک ڈاؤن کے ذریعے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ 

برطانوی اخبار دی ٹائمز نے لکھا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارت کے جبری تسلط کو نازی عزائم کے جیسا قرار دیا ہے۔ فرانسیسی اخبار Le Monde نے لکھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نازی ازم کے عروج سے تشبیہ دیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی اسپوتنک نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی خقوق کی خلاف ورزیاں اور کشمیریوں کی نسل کشی نازی سوچ سے متاثر ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی اخبار دی اکانومسٹ نے ایک مضمون میں لکھا کہ کشمیر کی خودمختاری کو آئینی ترمیم کے ذریعے بدلنے پر مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑے گی، بھارت جو چاہتا ہے نتائج اس کے برعکس ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان بھر میں آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا

جمعرات اگست 15 , 2019
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور  نہتے کشمیریوں پر جارحیت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام آج بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اور حکومتی فیصلوں کی روشنی میں […]
پاکستان بھر میں آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط