ملک کے 4بڑے بینکوں کو 19کروڑ روپے کے جرمانے

0

اسٹيٹ بينک نے ملک کے 4 بڑے بينکوں پر 19 کروڑ 26 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

جرمانے نومبر ميں قوانين کی خلاف ورزی پر کيے گئے جس میں الائیڈ بینک، ایم سی بی، بینک آف پنجاب اور حبیب بینک شامل ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2019 سے بینکوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات شائع کرنا شروع کی ہے۔ درج ذیل بينکوں نے صارفين کی معلومات کے قوانين کی خلاف ورزی کی۔

الائیڈ بینک پر 6 کروڑ 7 لاکھ روپے، ایم سی بینک پر 9 کروڑ 18 لاکھ روپے، بینک آف پنجاب پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے اور حبیب بینک پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

جولائی سے نومبر تک بينکوں کو مجموعی طور پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کے جرمانے ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.