ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ(مشرق نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ ٹھنڈی ہواو¿ں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ پر 2 کھلاڑی گرفتار

جمعرات نومبر 7 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کرناٹاکا(مشرق ڈیسک) بھارت میں جاری کرناٹکا پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے پر 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا پریمیئر لیگ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے، پولیس نے لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 2 […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔