ملک بھر میں محرم کے جلوس رواں‌ دواں، فول پروف سکیورٹی، سنائپرز تعینات

حکومت نے صوبے میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میںمحرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جو اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں، سندھ حکومت نے صوبے میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہیں اور فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

سندھ میں محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کی جائے گی۔ یوم عاشور کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر پولیس کے 7 ہزار سے زائد جبکہ رینجرز کے 5 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔ مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کئے جائیں گے۔

لاہور میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ پر آنیوالی عمارتوں پر سنائپر تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

لاہور میںمحرم کے جلوس کا ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا۔ پانڈو سٹریٹ کی جانب سے تمام راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے، آزادی فلائی اوور سے آنیوالی ٹریفک کو جی سی کالج ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ فیروز پور روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو بھی ایل او ایس نالہ کی طرف موڑا جائے گا۔
یوم عاشور کیلئے بھی شہر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اوکاڑہ میں یوم عاشورہ پر مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر لئے گئے۔ ساہیوال ڈویژن میں 461 جلوسوں میں سے 79 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

دوسری طرف کوئٹہ میں بھی نو اور دس محرم پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔ 10 محرم کو کوئٹہ، بولان اور مستونگ میں یوم عاشور پر موبائل سروس بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایپل نے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دیئے

بدھ ستمبر 11 , 2019
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دیئے ہیں، جن میں پہلے سے زیادہ کیمرے ہیں اور اس کا جدیدیت سے ہم آہنگ پروسیسر کم پاور استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے آئی فون […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط