ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ قربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں۔

خواتین گوشت کو محفوظ کرنے اور مزے مزے کھانوں کے ذریعے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔ دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔

جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی فریضہ سرانجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، یوم آزادی نے عید الاضحیٰ کے تہیسرے دن کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وقت آگیا ہے پاکستان کا نقشہ پھیلے اور بھارت کا سُکڑے، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ اگست 14 , 2019
مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے پاکستان کا نقشہ پھیلے اور بھارت کا سُکڑے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادی کشمیر کا سفر 72 سال نہیں 500 […]
وقت آگیا ہے پاکستان کا نقشہ پھیلے اور بھارت کا سُکڑے، وزیراعظم آزاد کشمیر

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط