ملکی و غیر ملکی خواتین کو ’ہم ویمن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

0

شوبز اور فیشن ایوارڈ منعقد کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’لکس‘ اور نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے دیگر اداروں کے اشتراک سے منقعد کیے گئے پہلے ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی 20 خواتین و دیگر افراد کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

سلطانہ صدیقی نے رواں ماہ 12 فروری کو پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا اور اب تک کا واحد ایوارڈ شو ہے جس میں نہ صرف فیشن و فلم انڈسٹری بلکہ کاروبار، صحت، تعلیم کھیل، سماج اور ادب سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات دینے والی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب 19 فروری کو سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی سمیت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر، گورنر سندھ اور دیگر اہم سیاسی، سماجی، شوبز و اقتصادی شخصیت نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.