ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

0

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی، میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور چلے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس آج دوپہر 3 بجے شیڈول تھی۔

یاد رہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا، تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.