مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام سے دہشتگردی بڑھے گی: اے ایس دلت

نئی دہلی: سابق را چیف اے ایس دلت نے بھارتی میڈیا کو ایک دھواں دھار انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ایک غیر یقینی کی صورتحال ہے، بی جے پی واجپائی والی پارٹی نہیں رہی، واجپائی کی پارٹی ختم ہو گئی۔

انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے اقدام سے بھارت میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گا، مقبوضہ کشمیر کے انضمام کا رد عمل کہیں نہ کہیں تو آئے گا، کشمیر میں آزادی تھی ہی نہیں تو آزادی چھننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اے ایس دُلت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نائب صدارت کا وعدہ کیا گیا تھا، میں گواہ ہوں، فاروق عبد اللہ بھارت کے حامی تھے۔ ان کافائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

سابق را چیف اے ایس کا کہنا تھا کہ سرینگر میں پہلے بھی دہلی کا بندہ ہوتا تھا، اب بھی دہلی کی مرضی کا لیڈر ہو گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر: کرفیو میں 15 اگست کے بعد نرمی کی جائے گی، ستیا پال ملک

جمعرات اگست 15 , 2019
مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک نے بھارت کے یوم آزادی (15 اگست) کے بعد وادی میں نافذ کرفیو میں نرمی کا دعویٰ کردیا۔ ستیا پال ملک نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کرفیو میں نرمی کے باوجود مواصلات (فون لائنز اور انٹرنیٹ) کا نظام معطل […]
مقبوضہ کشمیر: کرفیو میں 15 اگست کے بعد نرمی کی جائے گی - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط