مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 7 کشمیری نوجوان شہید

2

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب  ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اور کل مزید 2 نوجوانوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ گزشتہ 4 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

2 thoughts on “مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 7 کشمیری نوجوان شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

او آئی سی کا کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اتوار اگست 4 , 2019
اسلامی تعاون تنطیم ( او آئی سی ) نے مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط