معروف ہولی وڈ اداکار جارج کلونی کی سالی تالالع الدن کو3ہفتے کی قید

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہولی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی بہن تالا علم الدن کو 3 ہفتے کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تالا علم الدن پر الزام ہے کہ وہ سنگاپور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ اس دوران ان کے پاس سنگاپور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔47 سالہ تالا کو اس جرم میں 3 ہفتے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تالا علم الدین کو 3640 پاو¿نڈ (7 لاکھ 32 ہزار 457 پاکستانی روپے) جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ جیل سے رہائی کے بعد چار سال تک ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔تالا علم الدین سنگاپور میں گرفتاری سے قبل اپنے شوہر کی بی ایم ڈبلیو ایکس ایس گاڑی چلا رہی تھی، جس کے باعث ان کے شوہر کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔امل کلونی کی بہن سنگاپور کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست کے ہمراہ شراب نوشی کررہی تھی، جس کے بعد رات کے 2 بجے وہ اپنی دوست کو گھر چھوڑنے کے لیے گاڑی چلا رہی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تالا کی سانس کا ٹیسٹ لیا گیا تو پتا چلا کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی ڈرائیو کررہی تھی۔واضح رہے کہ امل کلونی کی بہن تالا شادی کے بعد نیویارک سے سنگاپور منتقل ہوئیں تھی، ان کا اپنا فیشن برینڈ ‘ٹوٹلی تالا’ سنگاپور میں کافی معروف ہے۔رپورٹس کے مطابق 2013 میں بھی انہیں سنگاپور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر سزا مل چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہبازشریف کاآزادی مارچ میں بھرپور شرکت کااعلان

جمعہ اکتوبر 18 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور( اپنے نمائندے سے)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کے خط کی ہدایات کی روشنی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہاہے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔