مصر نے پاکستانی شہریوں کے ویزوں کے اجراء پر پابندی نہیں لگائی: دفتر خارجہ

0

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے مصر نے ویزوں کے اجراء پر پابندی نہیں لگائی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے مصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ نہ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قاہرہ حکومت نے پاکستانیوں کے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد نہیں کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ویزے دینے سے انکار پر مبنی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم معلومات کے مطابق ویزوں پر پابندی عائدنہیں ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا میں رپورٹس آئیں تھیں مصر نے پاکستانی صنعت کاروں اور شہریوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے، پاکستانی کاروباری شخصیات کے پاسپورٹ مصری سفارتخانے میں دو ماہ سے موجود ہیں جو واپس نہیں کیے جارہے۔

شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ متاثرین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.