مرید عباس قتل: نیب نے بھی اینکر مرید عباس قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کے فراڈ کی تفصیلات جاری

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کے فراڈ کی تفصیلات جاری کردیں۔ڈی جی نیب فاروق اعوان کی زیر صدرات نیب سندھ کا اجلاس ہوا جس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئیں۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عاطف زمان مالی اسکینڈل میں ملوث ہے اور اس نے کئی لوگوں سے سرمایہ کاری کے نام پر رقم لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عاطف زمان لوگوں کو ماہانہ منافع دینے کے نام پر بیوقوف بناتا رہا اور ٹائروں کے کاروبار کے ذریعے فراڈ کرتا رہا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کیس میں نیب کی جانب سے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عاطف زمان کے کاروبار میں متاثرہ افراد کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے اور 30 متاثرہ افراد نے نیب کراچی سے رجوع کیا ہے۔ملزم عادل زمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے دوسری جانب اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ساو¿تھ کی عدالت میں ہوئی۔ملزم عادل زمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم عادل زمان کے پستول سے عاطف زمان نے فائرنگ کی۔پولیس افسر نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ملزمان موٹرسائیکل پر آئے تھے جو برآمد کروانی ہے لہذا ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ دیا جائے۔جج نے استفسار کیا کہ اسلحے کا لائسنس کہاں ہے، جس پر عادل زمان نے کہا مجھے نہیں معلوم میں نے پستول اور لائسنس گاڑی میں رکھا تھا۔عدالت نے ملزم عادل زمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت رافیل طیارے لے یا کچھ اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،پاکستان

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے مودی سرکار سے کسی خیر کی توقع نہیں ،بھارت رافیل طیارہ لے یا کچھ اور پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں مقبوضہ کشمیر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔