مذہب کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی زائرہ وسیم کی آخری فلم ’اسکائے از پنک‘ ریلیز

ممبئی (مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے رواں برس جولائی میں اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔زائرہ وسیم نے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کی تھی اور ان کی محض 2 فلمیں ہی ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی تیسری اور آخری فلم ’اسکائے از پنک‘ بھی ریلیز کردی گئی۔زائرہ وسیم نے مذہب کی خاطر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاری کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان متاثر ہو رہا تھا اور انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ان کاموں کے لیے نہیں بنیں۔زائرہ وسیم کی فلم ’دنگل‘ اور ’سپر اسٹار‘ بلاک بسٹر ہوئی تھیں اور انہیں کم عمری میں شہرت ملی تھی، ان کے فیصلے پر کئی لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا تھا اور بعد ازاں اداکارہ کے میڈیا مینیجر نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ زائرہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں بلکہ ان کا سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ہیک کرکے ان کے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نفرت انگیز تقاریر: الطاف حسین ضمانت ختم ہونے پر پولیس اسٹیشن میں پیش

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لندن(مشرق مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تفتیش میں ضمانت ختم ہونے کے بعد لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئے۔الطاف حسین میٹروپولیٹن […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔