لاہور میں 2 گروہوں میں فائرنگ، 5 افرادجاں بحق

لاہور کے علاقے باٹا پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ سے ایک راہ گیر سمیت 5 افرادجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے ڈیال گاؤں میں میں کچھ عرصہ قبل رفاقت اور نذیر گروپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد سے دونوں گروہوں میں دشمنی چل رہی تھی۔

تنازع کو ختم کرانے کے لیے  واہگہ پولیس نے فریقین کوصلح کےلیے آج طلب کیا تھا۔

ایک گروہ مذاکرات کے لیے چوکی جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگاکربیٹھے دوسرے گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر  ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے ۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رفاقت اوراس کے ساتھی شفیع کو گرفتار کرلیا۔

وزیر اعلی ٰاورآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت میں ہندو مسلم فسادات کا خدشہ، سیکیورٹی انتہائی سخت

ہفتہ نومبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email بابری مسجد کیس کے فیصلے کے بعد بھارت میں ہندو مسلم فسادات کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔