لاہورہائیکورٹ کا مصبالح الحق کے حق میں فیصلہ،درخواست مسترد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح کے پاس کوچ سمیت تین عہدے ہیں اور ان تینوں عہدوں کا مصباح کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے لہٰذا انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے۔عدالت نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فضل الرحمن کیخلاف غیر جمہوری رویہ برداشت نہیں،بلاول

پیر اکتوبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email راولپنڈی(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے فضل الرحمن کےخلاف غیرجمہوری رویہ اختیار کیا گیا تو پیپلزپارٹی اپنی پالیسی پر غور کرے گی، آصف زرداری کو استعمال کرکے خاندان پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے،راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔