قوم آج یوم آزادی بھرپور ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

اسلام آباد (آن لائن) آج اہلِ پاکستان یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے ، شایان شان طریقے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منا رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑی دھوم دھام، ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ سے منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں،سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔یوم ازادی کے دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی ،وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے گا۔مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔اس موقع پر قوم ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کرے گی ۔

کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاجائیگا، سکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقاریب،تقاریرکا اہتمام بھی ہوگا، گھروں میں بچوں،جوانوں اور بوڑھوں کا جوش و خروش توقابل دیدہوگا ۔ضرور پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پنجاب کیا کرنے جارہی ہے؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلان کردیا

وزیر اعظم عمران خان یوم آزادی آزاد کشمیر میں منائیں گے ، اس موقع پر وہ آزاد کشمیر کی قانون سازی اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات: پاکستان نے سلامتی کونسل کااجلاس بلانےکیلئےخط لکھ دیا

بدھ اگست 14 , 2019
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا […]
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات: پاکستان نے سلامتی کونسل کااجلاس بلانےکیلئےخط لکھ دیا Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط