قبائلی عمائدین اور عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نکل پڑے

1

پشاور: پشاور موٹروے ٹول پلازہ سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کیا جائے گا، ہزاروں کی تعداد میں قبائلی اس مارچ میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خیبر پختونخوا کے قبائلیوں نے ماضی کی یاد تازہ کر دی، کشمیر کے نعرے پشاور موٹر وے کی فضاؤں میں گونج اٹھے۔

خیبر پختونخوا میں ضم تمام قبائلی اضلاع کےعمائدین ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر جاری مظالم بند کرنے کے خلاف مظفر آباد تک لانگ مارچ کے لیے نکلے ہیں۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ حکومت اجازت دے تو نا صرف کشمیر بلکہ ہندوستان پر قومی پرچم لہرا دیں گے۔

لانگ مارچ کے شرکا نے اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جبکہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم بھی دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بجلی صارفین پر 63 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

پیر ستمبر 16 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جنوری سے جون کے بقایا جات کی وصولیوں کیلئے درخواست جمع، صارفین سے بقایا جات وصولی سے ٹیرف میں فی یونٹ 70 پیسے اضافہ متوقع جبکہ ایک سال میں وصولی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔