فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 1-3 سے ہرا دیا

لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 1-3 سے ہرا دیا، مصری سپر سٹار محمد صلاح نے ایک گول سکور کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینفیلڈ میں فٹبال کا بڑا مقابلہ ہوا، پریمیئر لیگ میں لیورپول اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

میچ کے چھٹے منٹ فیبینو نے گول کر کے ریڈبرگیڈ کو برتری دلا دی، فٹبال شائقین کے ہیرو محمد صلاح نے تیرہویں منٹ گیند کو ہیڈر سے جال میں ڈال کر حریف کھلاڑیوں کو نڈھال کر دیا۔

میچ کے دوران پہلا ہاف دو صفر کی سبقت کیساتھ ختم ہوا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز دیکھنے کو ملا، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ لیورپول کی طرف سے تیسرے گول کے بعد میچ یکطرفہ ہو گیا۔

مانچسٹر سٹی کے ایک گول سے تین ایک کی فتح محمد صلاح کی ٹیم کو ملی، فٹبال دیوانے دونوں تگڑی ٹیموں کے مقابلے سے بے حد محظوظ ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میچ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے پر فیبینو کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہرگزرتے دن کے ساتھ نوازشریف کی صحت بگڑرہی ہے، مریم اورنگزیب

منگل نومبر 12 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔