فضل الرحمن کا شہباز شریف کو فون، آزادی مارچ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

لاہور( نیوز رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے آزادی مارچ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے بھی مارچ کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک کی مجموعی صورتحال اور مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا ۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف کے خط کے مندرجات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے (ن) لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ان سے ملاقات کےلئے آمد بارے بھی آگاہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فضل الرحمن را کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،نمٹ لیں گے،غلام سرور

ہفتہ اکتوبر 12 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے فضل الرحمن کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں،فضل الرحمن ایل او سی پر دھرنا دیں حکومت مکمل ساتھ دےگی،جس طرح کی بھی مولانا کی حکمت عملی ہوگی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔