فضل الرحمان دہشت گرد اعظم اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے ،علی محمد خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان بھارت کے دہشت گرد اعظم اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے ہیں ، تصویر اصلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا اور اگر نقلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا ، اجیت دوول مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اورپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ یہ موقع کشمیر پر قوم کواکٹھی کرنے کاہے ،دنیا کو پیغام دیاہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویرگردش کررہی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کو اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیاہے۔میں حیران ہو ں کہ یہ تصویراصلی ہے یا نقلی ، مولانا فضل الرحمان بھارت کے دہشت گرد اعظم اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے ہیں ، تصویر اصلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا اور اگر نقلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا ، اجیت دوول مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کوکرپشن پرمورد الزام ٹھہرارہے ہیں۔ مولانا کے بقول جوکرپٹ ہیں ، ان کے ساتھ نکل کر کیا مارچ کریں گے؟انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان راہ کے چیف کے ساتھ مل کر کیا بات کررہے تھے ؟ وہ بات پاکستان کے مفاد میں ہوگی ، ہم جاننا چاہیں گے کہ وہ بات کیاتھی ؟ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ کام نہ کیاجائے ، بھارت نے اپنا پتاکھیل لیاہے ، اب ہم نے اپنے پتے کھیلنے ہیں اور جب ہم متحد ہونگے تو کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت کا تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کادعویٰ مایوس کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

پیر اکتوبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں،ان کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کادعویٰ مایوس کن ہے ، […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔