فرانس نے 36 رافیل جنگی طیارہ بھارت کے حوالے کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے 36 رافیل جنگی طیاروں میں سے ایک طیارہ بھارت کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہر بورڈوکس کی ائیر بیس پر پہلا رافیل طیارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ طیاروں کی خریداری دفاعی مقاصد کا حصہ ہے، کسی کے خلاف جارحیت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2021 تک 18 اور اپریل یا مئی 2022 تک پورے 36 رافیل جنگی طیارے بھارت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ بھارت نے فرانس سے 2016 میں 59 ہزار کروڑ روپے کے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جج کوبغیرکسی سفارش کے غیرجانبدارطریقے سے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جج کوجس منصب پر بٹھایا گیا ہے اس کا احتساب بھی کڑا ہونا چاہیے،جج کوبغیرکسی سفارش کے غیرجانبدارطریقے سے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے،تفصیلات کے مطابق […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔