فرانس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، ہیلی کاپٹر تباہ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 ہلاک

پیرس: جنوبی فرانس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے تین ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فرانس کے جنوبی علاقے ان دنوں شدید بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر پر امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا۔ حادثے کا باعث تینوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب فرانس کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے سبب سڑکیں پانی میں ڈوبی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

برکینا فاسو: چرچ میں مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ، 14 افراد ہلاک

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ہانتوکورا: افریقی ملک برکینا فاسو میں واقع چرچ میں عبادت کے دوران مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ شہر ہانتو کورا کے چرچ میں سروس کے دوران […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔