عوام مہنگائی پر صبر کریں اور حکومت کو وقت دیں،آفریدی

ملتان (بیورورپورٹ)سابق کرکٹر وکپتان شاہد آفریدی نے کہاہے بڑھتی مہنگائی پر عوام صبر کریں اور حکومت کو وقت دیں،تفصیلات کے مطابق ملتان میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا فلاحی کاموں کیلئے پورے پنجاب میں 10 دن کا سفر ہے لہٰذا عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، اس وقت کروڑوں بچے سکول سے باہر ہیں، خاص طور پر بچیاں سکول نہیں جاسکتیں،دورے کامقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوشش کرنا ہے، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے انہیں سکول لانا ہے اور تعلیم دلانی ہے،سابق کپتان سرفراز کے حوالے سے انہوں نے کہاسرفراز نے اچھی کپتانی کی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر طریقے سے چلایا،مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گندا پانی،پنجاب میں ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار

اتوار اکتوبر 20 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(اپنے نمائند ے سے ) گنداپانی پینے سے پنجاب میں ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ،تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے انکشاف کیا ہے پنجاب میں ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں،گورنر ہاوس لاہور میں تقریب سے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔