عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کردیا ہےاس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسےوقت  میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے جسے  مسائل  کا اندازہ ہے اور نہ حل کرنے کی صلاحیت ہے، سلیکٹڈوزیراعظم نے حکومت کے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جب کہ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنی ہر حکومت میں گلگت بلتستان پر توجہ دی، ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور لوگوں کوسبسڈی  دی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں ہیں، ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سےآگے رہےہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کیلیے جان دینے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، اعظم سواتی ناموں پر ڈٹ گئے

اتوار اگست 25 , 2019
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پر ڈٹ گئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خالد صدیقی اور منیر کاکڑ کی تقرری متعلقہ اداروں کی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط