عمران حکومت جیسے آئی ہے ویسے ہی جائے گی،مریم نواز

لاہور(اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے جس غلط طریقے سے حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائےگی،لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاجنہوں نے الزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی،الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے،آئی جی جیل نے تردید کردی مجھ سے کوئی موبائل برآمد نہیں ہوا،فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا جس طرح جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پاﺅں نہیں اور جس غلط طریقے سے حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چین کی مدد سے پاکستان مشکل معاشی حالات سے نکل گیا،عمران خان

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email بیجنگ(مشرق نیوز) وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا،وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔