
سمندری امور کے وفاقی وزير علی زيدی حاجيوں کيلئے فيری سروس شروع کرنے کے خواہشمند ہیں، کہتے ہیں کہ سمجھ نہيں آتی این او سی کیوں نہیں دیا جارہا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع حاجیوں کیلئے فیری سروس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، سمجھ نہيں آئی فیری سروس کيلئے اين او سی کيوں نہيں ديا جارہا؟، حج کے خواہشمند ہوائی سفر کے اخراجات برداشت نہيں کرسکتے، ايک بار پھر فائل وزارت دفاع کو بھيجی ہے ديکھيں کيا ہوتا۔
پاکستان سے رواں سال 2019ء میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے اخراجات تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے تھے جبکہ حاجیوں کو نجی اسکیم کے تحت 6 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ جيسے ہوائی جہاز ميں حاجی تمام مراحل سے گزر کر سعودی عرب جاتے ہيں، ويسے ہی بحری جہاز کے ذریعے بھی حجاز مقدس جائيں گے۔