عراق: حکومت مخالف احتجاج جاری، فائرنگ سے مزید 4 شہری جاں بحق

عراق میں حکومت مخالف احتجاج مسلسل دوسرے مہینے بھی جاری ہے جہاں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران مزید 4 مظاہرین اپنی جان گنوا بیٹھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد بغداد سے گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 340 سے تجاوز کرگئی ہے اور ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وزرا کے دفاتر اور مرکزی بینک سمیت غیر ملکی سفارت خانوں کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس استعمال کی اور فائرنگ کی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں اور شہری زخمی بھی ہوگئے۔

میڈیکل ٹیم کے اراکین کا کہنا تھا کہ دو مظاہرین گولی لگنے اور دو آنسو گیس کے کنستر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکا

ہفتہ نومبر 23 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email امریکا نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کے مفاد میں نہیں۔ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔