عدنان صدیقی کاپاک فوج کے جوانوں کوخراج تحسین

کراچی(شوبز رپورٹر) نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر”اے راہ حق کے شہیدوں“ بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عدنان صدیقی کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اداکاری کےعلاوہ وہ بانسری پر خوبصورت دھنیں بجانے میں بھی ماہر ہیں۔ چند روز قبل ہم ایوارڈ شو کے دوران انہوں نے بانسری پر ملی نغمہ بجاکر شائقین کو مسحور کردیا تھا اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بانسری پر ”اے راہ حق کے شہیدوں “بجا کر پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نامور پاکستانی شاعر انور مقصود کا طنز

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کراچی(شوبز رپورٹر) نامور پاکستانی شاعر، اسکرپٹ رائٹر،میزبان اور مزاح کار انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔کراچی میں سینئر سٹیزن […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔