عالیہ بھٹ نے رنبیرکپورسے شادی کو ’’اڑتی‘‘خبر قراردیدیا

0

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فلمی جوڑی ہیں، دونوں سٹارز اکثر اپنی دوستی اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔آج کل ہرکوئی عالیہ اور رنبیر کی شادی کے مقام کا ذکر کر رہا ہے تو کوئی رواں برس دسمبر میں ان کی شادی کی تاریخ دے رہا ہے ۔ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کر دی ۔ گزشتہ روز صحافیوں نے جب رنبیر کپور سے شادی کے متعلق سوال کیا تو عالیہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا بتاؤں اڑتی اڑتی خبر ہے اور وہ اڑتی ہی رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.