عالمی کرکٹ بحال:انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے ایک اورخوشخبری آگئی۔انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اورآئرلینڈکرکٹ بورڈزکے اعلیٰ سطحی وفدنے سیف سٹیزاتھارٹی کادورہ کیااور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا،وفدمیں انگلینڈکرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور ڈائریکٹر جبکہ آئرلینڈکرکٹ بورڈ کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسرجبکہ پی سی بی کی جانب سے سی ای او سیم خان اورڈائریکٹرانٹرنیشنل آپریشنز ذاکرخان وفدمیں شامل تھے۔اعلیٰ سطحی وفد کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیوٹی انتظامات کا معائنہ کروایاگیاجبکہ سیف سٹیزایم ڈی، سی او اواور سی اے او نے وفدکوتفصیلی بریفنگ دی، سی سی پی اورلاہور،ڈی آئی جی آپریشنزاورکمشنرلاہوربھی وفد کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد کے مدارس کی نگرانی شروع

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی مذہبی جماعت کی آزادی مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائدین اور مدارس کی نگرانی شروع کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کی انتظامیہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔