عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے ایڈیلیڈ اوپن کا فائنل جیت لیا

0

عالمی نمبر ایک ٹینس ایشلے بارٹی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ایڈیلیڈ اوپن کے فائنل میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے یوکرائنی حریف کو شکست دے کر اپنی سرزمین پر پہلا ٹائٹل جیتا۔
ایڈیلیڈ کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ ویمن سنگلز کے فائنل میں نمبر ایک ایشلے بارٹی اور غیر معروف یوکرائنی کھلاڑی ڈیانا یسٹرمسکا کے درمیان ہوا۔

ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی نے تجربہ کاری اور برتری دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ فاتحانہ آغاز سے ایشلے بارٹی کا ایسا حوصلہ بڑھا کہ سات پانچ کے سکور سے دوسرا سیٹ جیت کر صرف چھبیس منٹ میں میچ ختم کر دیا۔

نمبر ون ایشلے بارٹی نے بڑی فتح کے ساتھ بڑا اعزاز بھی پا لیا۔ گذشتہ دو سال سے سڈنی اوپن کے فائنل میں شکست کھانے والی ایشلے بارٹی نے اپنی سرزمین پر اور اپنے ہی شائقین کے سامنے پہلی ٹرافی بھی جیت لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.