‘ضمانت دیتا ہوں نواز شریف اور زرداری لوٹا ہوا مال واپس کردیں انہیں چھوڑ دیں گے’

وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ میں ضمانت دیتا ہوں کہ اگر نواز شریف اور آصف زرداری لوٹا ہوا مال واپس کردیں تو انہیں چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے ساتھ بانی ایم کیوایم کے نظریے کے ساتھ نہیں بیٹھے، نواز شریف اور آصف زرداری توبہ نہیں کرتے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری لوٹا ہوا مال واپس کردیں، میں ضمانت دیتا ہوں ان کو چھوڑ دیں گے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ زمانہ چلا گیا جب دو ملک جنگ لڑتے تھے، باقی ملک سائڈ پر تالیاں بجاتے تھے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کو زیر بحث لایا گیا، یہ بھارت کیلئے دھچکہ ہے، یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر دخلہ نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا کہ فلیش پوائنٹ پر ہیں، مودی نے دو ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، بلاول بھٹو

اتوار اگست 25 , 2019
گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط