لاہور(مشرق نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کم نہ سمجھا جائے، وقت آنے پر وہ بھی ٹائم بم ثابت ہو سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کا کہنا تھا عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ ایک رابطہ جڑا ہوا تھا، جیل میں ملاقات سے رابطے کو توڑنے کے لیے نواز شریف کے خلاف نیا کیس بنایا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صفدر عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے حسین نواز کو آزادی مارچ سے متعلق خط لکھ دیا ہے، آزادی مارچ کے دوران حسین نواز مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حسین نواز اپنے والد کی ہدایات مولانا فضل الرحمان کو وقتاً فوقتاً بتاتے رہیں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کو کم نہ سمجھا جائے، وقت آنے پر وہ بھی ٹائم بم ثابت ہو سکتے ہیں۔
جمعہ اکتوبر 11 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(حافظ کاشف سندھو سے) بھائی نے اپنی بہن اور اس کو پسند کرنے والے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاو¿ں بابلیانہ میں 18 سالہ راشدہ اور اس کو پسند […]