شہباز شریف اور ان کے خاندان کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات بلاک

لاہور: نیب کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات کو بلاک کردیا گیاہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز و گاڑیاں کو منجمد کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے شہباز شریف کے نام پر زیر استعمال 2 لینڈ کروزر اور 2 دیگر گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر شہروں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے اب یہ پراپرٹی کسی اور کے نام پر ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی، اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رپورٹ تیار کرکے نیب کو ارسال بھی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا: وزیر خارجہ شاہ محمود

منگل جولائی 23 , 2019
واشنگٹن: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا، صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، ایسی خواہش پہلے نہیں دیکھی گئی، دیرینہ مسئلے کے ذکر پر بھارت شادیانے نہیں بجائے گا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط