شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی میں9 ہزار مکمل کرنے والے چوتھے بیٹسمین بن گئے

پروویڈینس(مشرق ویب ٹی وی) پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔شعیب ملک نے گزشتہ روز بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیخلاف میچ میں گیانا ایمازون واریئر کی جانب سے 19 بالز پر 32 رنز بنانے کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ شعیب نے اب تک 356 ٹوئنٹی 20 میچز میں 9014 رنز بنالیے ہیں۔مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز فی الحال ویسٹ انڈین کرس گیل کے پاس ہے جنھوں نے 13051 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 9922 اور ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ 9757 رنز کے ہمراہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاو¿ن اور پہیہ جام ہڑتال کر نے کااعلان

منگل اکتوبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(ویب ڈیسک) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مطالبات تسلیم کرنے کیلیے 3دن کی مہلت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 3دن میں جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کی تاجر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔