شعیب ملک اورمحمد حفیظ کی فارم بحال

لاہور: ”ہم میں اب بھی دم خم ہے“ شعیب ملک اورمحمد حفیظ نے ثابت کردیا قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں اسٹارز سے سجی ٹیم سدرن پنجاب نے سندھ کو 34 رنز سے شکست دے دی۔شعیب نے 38رنز بنائے، حفیظ نے 4 وکٹیں لیں،اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا، محض 4 رنز پر3 وکٹیں گرنے کے بعد وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ذمہ داری نبھائی، ان کے درمیان 73رنز کی شراکت بنی، وہاب30 بالز پر41 رنز بناکر نمایاں رہے۔شعیب ملک نے 38 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، اختتامی اوورز میں عامر یامین نے27 اور بلاول بھٹی نے 24 قیمتی رنزجوڑے، ٹیم نے 9 وکٹ پر148 رنز بنائے، 4 پلیئرز صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، سہیل خان4 ، انور علی3 اور کاشف بھٹی2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔سندھ کی ٹیم جوابی اننگز میں 17.4 اوورز میں 114رنز پر ہمت ہارگئی، سرفراز احمدنے 37 گیندوں پر 45رنز اسکور کیے، کپتان اسدشفیق 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، محمدحفیظ اور زاہد محمود نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، منگل کو سینٹرل پنجاب کا سامنا خیبرپختونخوا سے ہوگا،ناردرن کی ٹیم بلوچستان سے میچ کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عدنان صدیقی کاپاک فوج کے جوانوں کوخراج تحسین

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کراچی(شوبز رپورٹر) نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر”اے راہ حق کے شہیدوں“ بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عدنان صدیقی کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اداکاری کےعلاوہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔