سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی، انڈیکس 11.62 پوائنٹس بڑھ گیا

0

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث معمولی تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 11.62 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ جاری رہا، اُتار چڑھاؤ کے باعث حصص مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال چھائی رہی جس کا اختتام صرف 11.62 پوائنٹس پر ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران رپاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 683.98 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43207.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ حصص کی مالیت میں 95 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ مارکیٹ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروبار کا آغاز جب ہوا تو پہلے ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 43207.05 پوائنٹس کی سطح پر برقرار رہا، تاہم اگلے ایک گھنٹے کے دوران انویسٹرز کی طرف سے زبردست دلچسپی دکھائی جس کے باعث انڈیکس 43376.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ایک موقع پر یہ سطح 43453.34 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران یہ سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔ دوپہر تین بجے تک 100 انڈیکس میں 43000 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آخری دو گھنٹوں کے دوران انویسٹرز نے سرمائے کے انخلاء پر منافع کو ترجیح دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ٹریڈنگ میں حصہ لیا، اس کے باعث انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی بہتری دیکھنے کو ملی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 11.62 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہوا اور گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے انڈیکس 43207.05 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 43218.67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج حصص مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران 0.03 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 19 کروڑ 90 لاکھ 65 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 9 ارب 15 کروڑ 21 لاکھ 26 ہزار 107 روپے بنتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.