سٹاک ایکسچینج:64فیصد حصص چڑھ گئے،93ارب منافع

0

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے سے کے ایس ای100انڈیکس 417 پوائنٹس بڑھ گیا ،64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں چڑھ جانے سے سرمایہ کاروں کو 93ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا، تاہم کاروباری حجم 10.64فیصدکم رہا۔ ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا،تاہم اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39714 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 198.31پوائنٹس اضافے سے 18288.96 ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 344.81 پوائنٹس اضافے سے 27865.15پوائنٹس ہو گیا۔ 342 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، 220 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 109میں کمی اور13میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 75کھرب 26ارب روپے ہو گیا۔ 16کروڑ 15لاکھ27ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت ایک کروڑ92 لاکھ38ہزار شیئرزکم ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.