سٹاک ایکسچینج 101پوائنٹس گر گئی ، 57فیصد شیئر ز کی قیمتوں میں کمی

0

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 101پوائنٹس کمی سے 40175.35پوائنٹس پر بند ہوا،57فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے 52ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔ کے ایس ای 30انڈیکس9.03پوائنٹس کی کمی سے 18595.01پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس195.58پوائنٹس کی کمی سے 27807.11پوائنٹس پر بند ہوا۔ 334کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 119کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 192میں کمی اور23میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کا سرمایہ 7507ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.