سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 1350 روپے کا اضافہ

0

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 1350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 92500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 1158 روپے اضافے سے 79304 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 23 ڈالر اضافے سے 1610 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.