سندھ ميں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

سندھ ميں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہيں وزيراعلیٰ مراد علی شاہ نے يونينز کی بحالی کيلئے قانون سازی کی ہدايت کردی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ اسمبلی طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے قرارداد منظور کرچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھی طلبہ یونینزکےحوالےسے اعلانات کرچکے ہیں، طلبہ کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے۔

 یاد رہے کہ جمعہ کے روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں طلبہ یکجہتی مارچ منعقد  کیا گیا جس میں طلبہ نے یونین کی بحالی سمیت فیسوں میں کمی و دیگر مطالبات پیش کیے۔

طلبہ کا سب سے بڑا مطالبہ یونین کی بحالی تھا جس پر 35 سال قبل جنرل ضیاء الحق نے پابندی عائد کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں سرکاری و نجی سکولوںمیں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا،بلوچستان کے گرم علاقوں کے سکولز میں تعطیلات 10 روز کیلئے ہوں گی جبکہ سردعلاقوں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔