سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے بھارت نے نہیں روکا، سری لنکن وزیر کھیل

کولمبو: سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے 2009 میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کرلیا، ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے، پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹاپ کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے۔

یاد رہے کہ 10 سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان میں ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹوئنٹی کپتان لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپینش سائیکل ریس، پرائمز روگلک نے سولہواں مرحلہ جیت لیا۔ ٹائٹل پر گرفت مضبوط

بدھ ستمبر 11 , 2019
میڈرڈ: سپینش سائیکل ریس میں مجموعی برتری برقرار رکھنے والے سلووینیا کے سائیکل سوار پرائمز روگلک نے سولہواں مرحلہ جیت کر ٹائٹل پر گرفت مضبوط کر لی۔ ہسپانوی سائیکلنگ ٹریک پر لاوئیلٹا کا سولہواں مرحلہ، پہاڑی سلسلے کا مشکل مرحلہ، دنیا بھر کے رائیڈرز کے لیے کڑا امتحان، اونچائی پر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط