سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈکپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کر لیا

لندن: سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔

سری لنکن امپائر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا۔

فائنل کے آخری اوور میں کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی پھنیکی گئی تھرو انگلش بلے باز بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی۔

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے انگلینڈ کو 6 رنز دیئے تھے جس پر میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہونے پر انگلینڈ کو باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق مایہ ناز امپائر سائمن ٹافل نے بھی دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کو 5 رنز دینے چاہیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہانگ کانگ میں پولیس تشدد کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

اتوار جولائی 21 , 2019
ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے جس کے باعث صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس تشدد کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین کالے لباس زیب تن کئے ہانگ کانگ کے وکٹوریا پارک میں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط