سری لنکا کی بی ٹیم نے شاہینوں پر سفیدی پھیر دی،سیریز0-3 سے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کی بی ٹیم نے شاہینوں پر سفیدی پھیر دی،سیریز 3-0سے جیت لی ،عالمی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر براجمان آئی لینڈرز نے نمبر ون ٹیم کو بیٹنگ ،باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں آﺅٹ کلاس کردیا،تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کےلئے ٹی 20سیریز ڈراو¿نا خواب ثابت ہوئی، ہوم گراو¿نڈ پر بدترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ٹی 20سیریز میں کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ ا،لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی سکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو ،شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں، فرنینڈو کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، گرین شرٹس کی جانب سے عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا،148رنز کے تعاقب میںپاکستانی بیٹسمین ایک بار پھر دغادے گئے ،کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مکمل طور پر فیل ہوگئی،سیریز میں پے در پے ناکامیوں کے باعث پست حوصلہ بلے بازوں کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے اور 148 رنز کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنزہی بنا سکی،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 76 کے مجموعی سکور پر گری جب بابر اعظم 27 رنز بناکر واپس لوٹے اس کے بعد حارث سہیل اور کپتان سرفراز بھی سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور بالترتیب 52 ،17 رنز بنا کر چلتے بنے، پانچویں وکٹ آصف علی کی گری جو 2 گیندیں کھیل کر ایک رن بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،ڈی سلوا نے 3وکٹیں حاصل کیں،اس سے قبل پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں 3تبدیلیاں کیں، فاسٹ باﺅلر حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کرکے افتخاراحمد،حارث سہیل، عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیالیکن رزلٹ نہ بدل سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال حرام ہے،ایرانی سپریم لیڈر

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email تہران(مشرق نیوز) ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال حرام ہے کیونکہ ایسے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں اور جس کے اثرات نسلوں تک […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔